حکم کے مطابق سبت کی اطاعت نہ کرنے والے عموماً یہ عُذر پیش کرتے ہیں کہ پرانے عہد نامہ میں سبت عبادت کا دن تھا پر اب نئے عہد میں خُداوند کا دن یعنی وہ دن جس دن مسیح یسوع جی اُٹھے تھے رائج ہوگیا تھا اور رسولی کلیسیاء ہفتے کے پہلے دن یعنی اتوار کو خُداوند کا دن کہتی تھی اسی لئے ہم اتوار کو مقدس جانتے ہیں۔اور اسے ثابت کرنے کے لئے بائبل مقدس کی جو واحد آیت وہ پیش کرتے ہیں وہ ہے۔